Book Name:Kamsin Auliya-e-Kiraam

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ماہِ ربیع الآخرجاری وساری ہے، اس مہینے کو پِیرِ پِیراں، مِیرِ مِیراں، شاہِ جیلاں حضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سےخاص نسبت حاصل ہے، ابھی کچھ ہی دن پہلے آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی بڑی گیارہویں شریف گزری ہے،اس میں شک نہیں کہ حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  مادرزاد یعنی پیدائشی ولیُّ اللہ تھے۔حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ولادت کے وقت جو حیرت انگیز واقعات ہوئےوہ بڑے مشہور ہیں۔

غوث پاک مادر زاد ولی

       جس دن آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ولادت ہوئی اُس دن آپ  کے دِیارِ ولادت جِیلان شریف میں گیارہ سو(1100) بچے پیدا ہوئے وہ سب کے سب لڑکے تھے اور سب ولیُّ اللّٰہ بنے۔(مُنّے کی لاش،ص۵)

       حضرت سَیِّدُناغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی والدۂ ماجِدہ حضرت سَیِّدَتُنا اُمُّ الْخَیْر فاطمہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہَا فرمایا کرتی تھیں: جب میرا بیٹا عبدُالقادِرپیدا ہوا تو وہ رَمَضانُ الْمُبارَک میں دن کے وَقْت میرا دُودھ نہیں پیتا تھا،اگلے سال رَمَضان کا چاند غُبار کی وَجہ سے نظر نہ آیا تو لوگ میرے پاس دَرْیافْتْ کرنے کے لئے آئے تو میں نے کہا کہ ”میرے بچے نے دُودھ نہیں پیا۔“پھر مَعْلُوْم ہوا کہ آج رَمَضان کا دن ہےاورہمارے شہر میں یہ بات مَشْہُور ہوگئی کہ سَیِّدوں میں ایک بچّہ پیدا ہواہےجو رَمَضان ُالْمُبارَک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا۔ (بہجة الاسرار،ذکرنسبہ وصفتہ ،ص۱۷۲)

       آپ کی بعض کرامات تو ماں  کے پیٹ سے بھی ظاہر ہوئیں جیسا کہ منقول ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں تھے اور ماں کو جب چھینک آتی اور اس پر وہ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہ“ کہتیں، تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ پیٹ ہی میں جواباً یَرْحَمُکِ اللّٰہُکہتے،اسی طرح جس وقت آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ دُنیا میں جَلْوہ