Book Name:Kamsin Auliya-e-Kiraam

کہ اس کتاب سے نفع ہوگا؟ عرض کی : حضور !نفع تو آپ کی نظرِ کرم سے ہوگا۔ جواب سُن کر حضرت قُطب الدین بختیار کاکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبہت خوش ہوئے اور شفقت فرماتے ہوئےآپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکو اپنے مُریدوں میں شامل فرمالیا۔جب  حضرت قُطب الدین بختیار کاکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ملتان  شریف سے واپس روانہ ہوئے توآپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہبھی پیچھے پیچھے چلنے لگے،یہ دیکھ کرحضرت قُطب الدین بختیار کاکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے فرمایا: پہلے خوب علمِ دین حاصل کرو،پھرمیرے پاس دہلی آنا کیونکہ بے علم زاہد(یعنی علم نہ رکھنے والا پرہیزگار) شیطان کا کھلونا ہوتا ہے۔([1])

علم حاصل کرنے کی برکتیں

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو! علمِ دین حاصل کرنا بہت بڑی سعادت اورافضل عبادت ہے۔علم کی روشنی سے جہالت اور گمراہی کے اندھیروں سے نجات ملتی ہے ۔علم ہی سے اللہ  پاک کی پہچان حاصل ہوتی ہے۔علم کے بغیر عمل کرنے والے کے اَعمال اکثر اوقات بجائے دُرُستی اور ثواب کےخراب اور باعثِ عذاب بن جاتے ہیں۔ علمِ دِین سیکھنے کا ذہن بنانے کے لیے فتنوں والےدورمیں ”مدنی چینل“بہت معاون و مددگارہے،٭مدنی چینل پرچلنے والے علمِ دِین سے مالامال مختلف سلسلے عِلمِ دِین سیکھنے کا شوق پیدا کریں گے،ہفتہ وارمدنی مذاکرہ خودبھی پابندی سے دیکھیں اوراپنے گھر والو ں کو بھی دِکھائیں،ا س سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا،٭ہر ہفتہ وار مدنی رِسالے کامطالعہ کرنے یابولتارسالہ(Audio)سُننے کا معمول بنا لیں، اس کی برکت سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا٭ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ کی برکت سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا


 

 



[1] … سیر الاولیاء مترجم، ص۱۲۱،خزینۃ الاصفیاء،۲/۱۱۰ملخصاً