Book Name:Kamsin Auliya-e-Kiraam
وہ مزدور لڑکا گوشہ نشین ہو کراللہ پاک کی عبادت کر رہا تھا تو کمرے کو خالی پایا حالانکہ اُس کمرے کا دروازہ بند تھا۔(عیون الحکایات، حصہ دوم،صفحہ ۳۴ملخصا)
ہم کو سارے اولیاء سے پیار ہے
اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے
(قبر والوں کی 25 حکایات ،ص۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
حضرت سلطان باہو کی ولادتِ باسعادت
حضرت سُلطان باہو رَحْمَۃُاللّٰہ ِعَلَیْہ بروز پیر ماہِ رمضانُ المبارک ۱۰۳۹ھ بمطابق اپریل 1630ء میں(شور کوٹ ضلع جھنگ پنجاب) پاکستان میں پیدا ہو ئے۔(باہو عین یاہو، ص ۱۰۷بتغیر)
والدۂ ماجدہ حضرت بی بی راستی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہا کو حضرت سُلطان باہو رَحْمَۃُاللّٰہ ِعَلَیْہ کی پیدائش سے قبل ہی الہام ہوچکا تھا کہ ان کے شکم(پیٹ )میں ایک ولیٔ کامل پرورش پارہا ہے چنانچہ خود فرماتی ہیں:مجھے غیب سے یہ بتایاگیا ہےکہ میرے پیٹ میں جو لڑکا ہے وہ پیدا ئشی ولیُّ اللہ اورتارکِ دُنیا(یعنی دنیا سے بےرغبتی اختیار کرنے والا)ہوگا۔(مناقب سلطانی ، ص۲۶ ملخصاً)
حضرت سُلطان باہو رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے معمولاتِ مبارکہ میں سے تھا کہ شیرخواری کے دنوں میں جب رمضانُ المبارک آتا تو دن بھر والدۂ ماجدہ کا دودھ نہ پیتے،پھر جب افطار کا وقت ہوتا تودودھ