Book Name:Kamsin Auliya-e-Kiraam
ہے۔(بہارِ شریعت، ۱/۲۶۷تا۲۷۰بتغیر)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مَدَنی مذاکرہ“
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ذیلی حلقےکے 12مَدَنی کاموں میں سےایک مَدَنی کام ”ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ“بھی ہے۔ اس مَدَنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائدہیں،٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے گناہوں سےبچنے کا ذِہن ملتا ہے۔٭ مَدَنی مذاکرےکی بَرَکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔ ٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے دِینی معلومات(Islamic knowledge) کے ساتھ اَخلاقی تربیت بھی نصیب ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِس مَدَنی کام کی بَرَکت سےبےشُمارلوگ گناہوں بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں کرنے والےبن گئے ۔
12مَدَنی کاموں میں سے اس مَدَنی کام ”ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے 72صفحات پر مشتمل رسالے”ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ“ کا مطالعہ کیجئے۔تمام ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami .netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔
اس رسالے کے مطالعے کی بَرَکت سے آپ جان سکیں گے٭مَدَنی مذاکرہ کی اَہَمِّیَّت٭اجتماعی مَدَنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے٭مَدَنی مذاکرے کے بارے میں امیر ِاہلسنت کے مَدَنی پھول ٭مَدَنی مذاکرے کے متعلق مرکزی مجلس شوری کے مَدَنی پھول٭مدنی مذاکرے کے 26 مَدَنی پھول٭مَدَنی مذاکرے کی شرعی وتنظیمی احتیاطیں وغیرہ۔