Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

٭جلدباز انسان عملی قدم اٹھانے سے پہلے اس کے اچھے اور بُرے پہلوؤں پر غور نہیں کر پاتا اوریوں اکثر وہ اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے ، ٭جلد بازانسان اچھائی کو بُرائی اور بُرائی کو اچھائی سمجھ بیٹھتا ہے ، ٭جلد بازی  میں مُبْتَلا شخص ہر ایک پر اندھا اعتماد (trust)کربیٹھتا ہے ، ٭جلد باز شخص ہر کسی پر شرعی حکم لگانے میں بے باک ہوجاتا ہے ، ٭جلد باز انسان کھانے پینے کے معاملے میں بھی بے احتیاطی سے کام لیتا ہے ، ٭جلد باز شخص اپنی تحریک ، تنظیم اور اپنےادارے کو نقصان پہنچاتا ہے ، ٭جلد بازانسان کی مثال اس شخص کی طرح ہے”جو سُنے سب کی کرے مَن کی“ ، ٭جلد باز شخص اپنا حق لینے کے چکر میں دوسروں کے حقوق ضائع کردیتا ہے ، ٭جلد باز انسان جلدی دھوکہ کھاجاتا ہے ، ٭جلدباز شخص  مسلمانوں کو تکلیفیں دینے کا بھی سبب بنتا ہے ، ٭جلد باز کی مَذَمَّتقرآنِ کریم میں بھی بیان کی گئی ہے ، چنانچہ

پارہ15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر11میں ارشادِ ربّانی ہے :

وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِؕ-وَ كَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا(۱۱) (پ۱۵ ، بنی اسرائیل : ۱۱)

ترجمۂ کنزالایمان : اور آدمی بُرائی کی دعا کرتا ہے جیسے بھلائی مانگتا ہے اور آدمی بڑا جلد باز ہے۔

جلد بازی کی مَذَمَّت

            بیان کردہ آیتِ مُقدّسہ کے تحت تفسیر صِراطُ الْجِنان میں لکھا ہے : اس آیت کے آخر میں فرمایا گیا کہ آدمی بڑا جلد باز ہے۔ اسے سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے توہمارے مُعاشرے میں لوگوں کی ایک تعداد ایسی نظر آتی ہے جو دینی اور دنیوی دونوں طرح کے کاموں میں نامطلوب جلد بازی سے کام