Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

یاد رکھئے!٭جلدبازیاللہ پاک کو ناپسند ہے ، ٭جلدبازی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے ، ٭ جلدبازی سے بنے ہوئے کام بھی بگڑجاتے ہیں ، ٭جلدبازی ناکامیوں کا منہ دکھاتی ہے ، ٭جلدبازی پچھتاوے کا سبب بنتی ہے ، ٭جلدبازی سے عزّت و وقار دونوں خراب ہوتے ہیں ، ٭جلدبازی کے باعث بار بار معافیاں مانگنی پڑتی ہیں ، ٭جلدبازی ترقی کی راہ میں رُکاوٹ بن جاتی ہے ، ٭جلدبازی دوسروں کی نظر میں شرمندہ کروادیتی ہے ، ٭جلدبازی مالدار کو کنگال کروادیتی ہے ، ٭جلدبازی کرنے سے انسان اپنے حق سے بھی محروم ہوجاتا ہے ، ٭جلدبازی بسا اوقات ہاتھ پاؤں تُڑوادیتی ہے ، ٭جلدبازی انسان کو ہسپتال کے بستر تک پہنچادیتی ہے ، ٭جلدبازی انسان کو موت کے منہ میں لے جاتی ہے ، ٭جلد بازی انسان کو قبر کے گڑھے تک پہنچادیتی ہے ، ٭جلدبازی کے سبب نمازیں اور دیگر عبادات مثلاً نماز ، روزہ ، حج اور قربانی وغیرہ ضائع ہوسکتی ہیں ، ٭جلدبازی کرنے سے رشتے ٹُوٹ جاتے ہیں ، ٭جلدبازی دوسروں کا نقصان کروادیتی ہے ، ٭جلد بازی کے سبب ایک ہی کام کو بار بار کرنا پڑتا ہےجس کے سبب دیگر کام بھی تاخیر کا شکار ہوتے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے ، ٭جلد بازی کرنے کے سبب دوسروں کا اعتماد اُٹھ جاتا ہے ، ٭جلد بازی کے سبب مطلوبہ مقاصد و اَہداف  حاصل نہیں ہوپاتے ، ٭جلد بازی میں کوئی کتاب یا رسالہ پڑھنا کبھی فائدہ نہیں دیتا اور اس کے مضامین ذہن میں نقش بھی نہیں ہوپاتے ، ٭جلد بازی کے باعث تحریر ، بیان اور گفتگو بے اثرو بے جان ہوجاتے ہیں٭جلدبازی کے سبب میاں بیوی کا مقدَّس رشتہ چکنا چُور ہوجاتا ہے ، ٭جلد بازی اکثر تنظیمی معاملات کے لئے بھی نقصان کا سبب بن جاتی ہے ، ٭جلد باز انسان مخلص لوگوں سے محروم ہوجاتا ہے ، ٭جلدباز انسان دلوں میں نفرتوں کے بیج بوتا ہے ، ٭جلد باز انسان بڑے بڑے خطرے مول لیتا ہے ، ٭جلد باز انسان غلط فیصلے کرتا ہے ، ٭جلد بازی کرنے والے کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے ،