Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ حَسَنی حُسینی سیِّد ہیں۔ ٭آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد صاحب کے زیرِ سایہ مدینۂ منورہ میں ہی ہوئی۔ ٭ آپ علمِ حدیث میں ماہر تھے۔ ٭ آپ میں علم کے جو ہر موجو د تھے ، آپ نے اپنے علم کی روشنیوں سے کئی لوگوں کو منوّر کیا۔ ٭آپ 12 برس تک اسلام کی تبلیغ میں سرگرداں رہے اور مقامی آبادی کے سینکڑوں لوگوں کو اسلام سے مشرف  کیا۔ ٭آپ نہایت عابدو زاہد متقی بلند ہمت ، دِین کا درد رکھنے والے اور لوگوں پر انتہائی شفیق اور مہربان تھے۔ ٭آپ کے اخلاقِ کریمانہ سے بہت سے لوگ متأثر ہوئے۔ ٭ حضرت  سیدعبداللہ شاہ غازی سندھ میں داخل ہونے والے پہلے سادات بزرگ و مُبلغ تھے۔ ٭ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام151ھ میں آپ شہید ہوئے۔ ٭ کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں آپ کا مزارِ پُر انوار اپنی برکتیں لُٹارہا ہے اور اپنی نورانیت اور برکت سے اس شہر کو خصوصاً اور پورے پاکستان کو عموماً اپنی رحمت میں لیے ہوئے ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پڑوسی کےبارے میں  نکات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے پڑوسی  کے بارے میں کچھ نکات بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔

پڑوسی کےبارے میں  رہنما اُصول

آئیے !امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’قیامت کا امتحان‘‘سے  پڑوسی کے حوالے سے چند نکات سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، پہلے دو فرامینِ مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1) فرمایا : اللہپاک کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کا خیر خواہ ہو۔ ( ترمذی ،  کتاب