Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

مدینہ“ ، ”  آدابِ طعام“ اوررِسالہ " کھانے کا اسلامی طریقہ" کا مطالعہ کرنا انتہائی مفید ہے۔

دعا ہے کچھ نہ کچھ لقمے خدا کے واسطے چھوڑوں                                       رِضائے حق کی خاطِر لذّتِ دنیا سے منہ موڑوں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

12مدنی کاموں میں سے ایک  مدنی کام ”ہفتہ وار اجتماع “

اےعاشقانِ رسول!آپ نے سنا کہ معاشرے میں کس کس طرح جلدبازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اس کے کیسے کیسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم جلدبازی سے پیچھا چھڑائیں اور ایسوں کی صحبت اپنائیں جن کی صحبت کی بَرَکت سے ہمارے کام جلدبازی کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہوجائیں۔ تو آئیے!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر عاشقانِ رسول کی صحبت اختیار کرلیجئے اور ان کے ساتھ مل کر ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں کو اپنے علاقے میں مضبوط بنائیے۔ ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک  مَدنی کام”ہفتہ واراجتماع “بھی ہے۔ ٭اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع میں تلاوت و نعت اور علمِ دین سے بھر پور سُنّتوں بھرابیان سننے ، اجتماعی طورپر ذکرُاللہ کرنے اور رِقّت انگیز دُعا میں اپنے گُناہوں سے تائب ہونے کے ساتھ ساتھ بُری صحبت سے بچنے اور اچھی صحبت اِخْتِیار کرنے کے مواقع بھی مُیَسَّر آتے ہیں۔ ٭یقیناً اچھی صحبت اِخْتِیار کرنا اور مل کر اللہکریم کا ذِکر کرنا قابلِ فضیلت عمل ہے۔

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہے : جب لوگ کسی مجلس میں اِکھٹے ہو کر اللہکریم کا ذِکر کرتے ہیں ، پھر جب وہ فارغ ہوتے ہیں تو اُن سے کہا جاتا ہے کہ کھڑے ہو جاؤ ، بے شک تمہارے گُناہوں کو بخش دِیا گیا ہے اور تمہاری بُرائیوں کو نیکیوں سے بدل دِیا گیا ہے۔ (شعب الایمان ، باب فی محبۃ اللہ ، ۱ / ۴۵۴ ،  حدیث :  ۶۹۵)٭ ” ہفتہ وار اجتماع “ تلاوتِ قرآن ، نعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، سُنَّتوں بھرے بیان ،