Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

گاڑی چلانے اور سڑک پار کرنے میں جلدبازی

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے ملک میں ٹریفک حادثات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سڑکوں کی دیکھ بھال سے مُتَعلِّق پاکستان کے قومی ادارے کے مطابق ملک کی بڑی شاہراہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً15 سے 16 ہزارافراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق مجموعی طورپرٹریفک حادثات میں ہر سال ہلاکتوں کی تعدادتقریباً30 ہزار سے زائد ہے۔ ریلوے اور فضائی حادثوں میں ہونے والی اموات اس کے علاوہ ہیں۔ (مختلف ویب سائٹ سے ماخوذ)

       اے عاشقانِ رسول! کیا کبھی ہم نے غور کیا کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے؟ اس کا ایک بہت بڑا سبب جلدبازی بھی ہے۔ اسی جلد بازی کے سبب گاڑیوں والے آپس میں ٹکرا رہے ہیں ، اسی جلد بازی کے سبب گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے ، اسی جلد بازی کے سبب راہ چلتے لوگ کچلے جاتے ہیں ، اسی جلدبازی کے سبب گاڑی چلانے والا نہ صرف اپنا بلکہ دوسروں کا بھی نقصان کربیٹھتا ہے ، اسی جلدبازی کے سبب کئی لوگ زخمی بھی ہوجاتے ہیں ، اسی جلدبازی کرنے کے نتیجے میں زندگی بھر کے لئے معذوری گلے پڑجاتی ہے ، اسی جلدبازی کے سبب بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں ، وغیرہ۔

            یاد رکھئے!منزل تک پہنچنے کی کوشش میں گاڑی یاموٹرسائیکل چلانے میں تیز رفتاری اور سڑک پار کرنے میں جلدبازی کرنا انسان کو گھر کے بجائے قبرستان بھی پہنچاسکتا ہے ، لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ گاڑی چلانے اور سڑک پارکرنے میں جلدبازی کرنے سے بچاجائے ، صبر و احتیاط سے کام لیا