Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

بننے کا جذبہ پیدا ہوا ، انہوں نے پچھلے گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اورسُنّتوں کے سائے میں زندگی گزارنا شروع کر دی ۔ نمازوں کے پابند ہوگئے ، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے لگے اور حُلیہ بھی سُنّت کے مطابق کرلیا۔ مدنی بہار بیان کرتے وقت نگرانِ حلقہ مشاورت کی حیثیت سے دِین کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔   

اے بیمارِ عِصیاں تُو آجا یہاں پر

گنہگارو آؤ! سِیَہ کارو آؤ!

پِلا کر مَئے عشق دیگا بنا یہ                        گُناہوں کی دیگا دَوا مَدَنی ماحول

گناہوں کو دیگا چُھڑا مَدَنی ماحول

تمہیں عاشقِ مُصْطَفٰے مَدَنی ماحول

(وسائل بخشش مرمَّم ، ص۶۴۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم جلدبازی کے نقصانات کے بارے میں سُن رہے تھے۔ یاد رکھئے!جلد بازی اگرچہ شیطانی کام ہے مگر بعض کام ایسے بھی ہیں جن میں  جلدی کرنا ضروری اور شریعت کو پسند ہےاور ان کو کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے ، مگر جلدی کا مطلب یہ ہے کہ ان کو انجام دینے کے لئے جلد قدم بڑھائے نہ کہ ان کاموں کو جلدی جلدی کرنے کی کوشِش میں بگاڑ بیٹھےیا ادھورا(Incomplete) چھوڑ دے ۔ خیال رہے کہ ہر کام میں تاخیر و احتیاط سے کام کرے مگر اُخْروی کاموں میں جلدی کرنا بہتر کہ موت کی خبر نہیں۔ (مرآۃ المناجیح ، ۲٦ / ۲۶۴٤) جیسا کہ

آخِرت کے کام میں جلدی کرنی چاہئے

حدیث پاک میں ہے : اِطمینان ہر چیز میں ہو ، سوائے آخِرت کے کام کے۔