Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
کرنابھی ہےجولائقِ صد تحسین ہے ، مجلسِ توقیت کےتعاون سےایک ایسا سافٹ وئیربھی متعارف کروایا گیا ہے جو کمپیوٹر پر کم و بیش 27 لاکھ مقامات اور موبائل پر کم و بیش 26 ہزار مقامات کے نمازوں کےدُرست اوقات کی نشاندہی میں حددرجہ مفیدہے۔
المدینہ لائبریری سافٹ ویئرکے ذریعےکثیرکتبکابآسانی مطالعہ کِیاجاسکتاہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! مجلسِ آئی ٹی کےتیارکردہ یہ تمام سافٹ وئیرزمکتبۃُ المدینہ سےحاصِل کئے جا سکتے ہیں۔
اب تک کم و بیش26 مختلف ایپلی کیشنز(Applications)لاؤنچ(Lounch) ہو چکی ہیں۔ اللہپاک ہمیں دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ رہ کر دِینِ متین کی خوب خدمت کرنے ، نیکی کےکاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے ، مدنی انعامات پرعمل کرنے اوردوسرےاسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو
(وسائلِ بخشش مُرمَّم ، ص۳۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
سیدنا عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے تعارف کی جھلکیاں
20ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرامحضرت سیدعبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کاعُرس مبارک کلفٹن کراچی میں منایا جاتاہے ، آئیے!اِسی نسبت سے کچھ سُنتے ہیں۔ ٭حضرت سیدعبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ 98ھ میں اس دنیا میں جلوہ گر ہوئے۔ ٭حضرت سید عبد اللہ شاہ غازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ نے مدینَۂ منورہ میں آنکھ کھولی۔ ٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے والد صاحب کا نام حضرت سید محمد نفس ذکیہ تھا۔ ٭حضرت سید عبداللہ