Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])
﴿2﴾تمام گُناہ مُعاف
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَامُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
حضرت سیِّدُنا انَسرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، تاجدارِمدینہ ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےفرمایا : جو شَخْص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([2])
﴿3﴾رَحْمت کے ستّر دروازے
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتےہیں۔ ([3])
﴿4﴾چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ صَلَاۃً دَآئِمَۃً ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ
حضرت اَحْمدصاوِیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ بعض بُزرگوں سےنقل کرتےہیں : اِس دُرُودشریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ([4])