Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat

پورے ادا نہیں کرتا تھا تو اُس سے فرمایا : ’’تم نے جو نَماز پڑھی اگر اسی نَماز کی حالت میں اِنتقال کر جاؤ تو حضرت سیِّدُنامحمدمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طریقہ پرتمہاری موت واقع نہیں ہوگی۔

(بخاری ، کتاب الاذان ، باب اذا لم يتم السجود ، ۱ / ۲۸۴ ، حدیث : ۸۰۸)

نسائی شریف کی روایت میں یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے پوچھا : تم کب سے اِس طرح نَماز پڑھ رہے ہو؟اُس نے کہا : چالیس(40) سال سے۔ تو آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُنے اس سے اِرشاد فرمایا : تم نے چالیس(40)سال سے بالکل نَماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اِس حالت میں تمہیں موت آگئی تو دینِ محمدی پرنہیں مرو گے۔

(نسائی  ، کتاب السھو ، باب تطفیف الصلاۃ ، ص ۲۲۵حدیث : ۱۳۰۹)

مسلماں ہے عطار تیری عطا سے                   ہو ایمان پر خاتمہ یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مرمَّم ، ص۱۰۵)

نمازسے متعلق ضروری احکام جاننے اور سیکھنے کے لئے امیر اہلسنت کی کتاب”نماز کے احکام“کا مطالعہ فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

افسوس!قرآنی احکامات اور تعلیماتِ مصطفوی سے دُوری کے سبب آج معاشرے کا ایک بڑا طبقہ جلد بازی کی اس بُری آفت میں مُبْتَلا دکھائی دیتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔ آئیے!جلد بازی کے چند مزید  نقصانات کے بارے میں سنتے ہیں تاکہ اگر ہم میں سے کوئی اس بُری آفت میں مُبْتَلا ہو تو اسے اپنا احتساب کرنے کا موقع (Chance)مل سکے :

جلدبازی کے نقصانات