Book Name:Jald Bazi Kay Nuqsanat
مکتبۃ المدینہ کی کتاب”جلد بازی کے نقصانات“کے صفحہ نمبر137 پر لکھا ہے : ٭نَماز کے لئے اُٹھنے میں دیر نہ کیجئے٭ نَماز کا وقت آجانے پر نماز کی ادائیگی میں تاخیر نہ کیجئے٭ ادائے قرض میں جلدی کیجئے٭سلام میں پہل کیجئے٭حجِ فرض کے لئے جانے میں دیر نہ کیجئے٭غُسْل فرض ہونے پر غُسْل کرنے میں جلد ی کیجئے ، گناہوں سے جلد توبہ کر لیجئے٭ نیک بننے میں جلدی کیجئے٭راہ ِخدامیں خَرچ کرنے میں دیر نہ کیجئے٭اولاد جوان(Young) ہو جائے تو جلد شادی کر دیجئے٭ مہمان کو جلد کھانا کھلا دیجئے٭ کسی کی اِصلاح کرنے میں دیر نہ کیجئے٭جنازہ حاضر ہو تو نَمازِ جنازہ ادا کرنے میں دیر نہ کیجئے٭حق ضائع کرنے کی معافی مانگنے میں جلدی کیجئے٭ ثوابِِ جاریہ کمانے میں جلدی کیجئے۔
کچھ نیکیاں کمالے جلد آخِرت بنالے
کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زِندَگی کا
(وسائلِ بخشش مرمَّم ، ص۱۷۸)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفے اور محبتِ اولیاء اُجاگرکرنےاوردُنیا بھرمیں اِسْلام کی دعوت عام پہنچانےکےلئے 107سے زائدشُعْبہ جات میں دِینِ اسلام کا پیغام عام کررہی ہے ، انہی شعبوں میں سے ایک شُعْبہ بنام’’مجلسِ آئی ٹی“بھی ہےجس کاکام انفارمیشن ٹیکنالوجی کےذریعے دُنیابھرکےلوگوں کواِسلام کےمہکےمہکےمدنی پھول پیش کرناہے ، ’’ مجلسِ آئی ٹی “ کے نمایاں کاموں میں سے اَعْلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےفتاویٰ رضویہ شریف اورشہرۂ آفاق ترجمۂ قرآن کنزالایمان کوسافٹوئیر کی شکل میں پیش