Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

مِرے سَر پہ عِصْیاں کا بار آہ مولیٰ!                                      بڑھا جاتا ہے دَم بدم یاالٰہی!

زمیں بوجھ سے میرے پھٹتی نہیں ہے                            یہ تیرا ہی تو ہے کرم یاالٰہی!

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص ۱۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نعمتوں کا طویل سلسلہ

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!غور کیجئے! ہاتھ، پاؤں اور آنکھیں انسانی جسم کے اہم اعضا (Important Parts of body)میں شمار ہوتے ہیں ، ان تینوں میں سے کوئی ایک بھی کم ہو جائے تو زندگی سے ٹھیک طرح لطف اندوز ہونا بہت سوں کے لیے ممکن نہیں رہتا، ایسی حالت میں شکر تو کیا شکوہ سےبھی اگر گریز کر لیا جائے تو ہمارے لیے بہت بڑی سعادت ہو، لیکن اللہوالوں کے معمولات دیکھئے، ابھی ہم نے سُنا کہ وہ بزرگ بیماری کی وجہ سے اپنے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں سے محروم ہو گئے تھے مگر پھر بھی شکوہ شکایت تو دور کی بات ہے،اللہپاک کے شکر سے اپنی زبان تر رکھے ہوئے تھے اور اس کی وجہ بیان کرتےہوئے گویا انہوں نے ہمیں سکھا دیا کہ اگر اس بے نیاز ربّ نے مجھ سے ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں کی صورت میں اپنی کچھ نعمتیں واپس لے بھی لیں تو کیا ہوا؟ میرا بقیہ جسم تو سلامت ہے یہ بھی تو اس مالک و خالق کی نعمت ہے، میں بول سکتا ہوں میری زبان سلامت ہے ،یہ   بھی  اللہکریم کی نعمت ہے، میں سُن سکتاہوں، میرے کان سلامت ہیں، یہ بھی تو اس ربِّ کریم کی نعمت ہے، میرا دل دھڑک رہا ہے یہ بھی تو اس کریم پَرْوَرْدْگا رکی عطا ہے، میری سانسیں  چل رہی ہیں  یہ بھی تو اس پَرْوَرْدْگا رکی نعمت ہے، میرے جسم کے دیگر اعضا بھی سلامت ہیں اور کام بھی کر رہے