Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye
روز گار کے سلسلے میں پریشان تھے،متعدد جگہوں پر انٹرویو بھی دئیے مگر کوئی جواب نہ آیا۔ اسی دوران خوش قسمتی سے ان کی ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہو گئی، انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا:پیارے بھائی گھبرانے کی کوئی بات نہیں آپ دعوتِ اسلامی کےقافلے میں سفر کریں، وہاں بیروزگاری سے نجات کی دعا کریں، اِنْ شَآءَ اللہ کرم ہو گا۔ کچھ ہی دنوں میں ایک کمپنی میں ان کا انٹرویو تھا،انہوں نے ارادہ کر لیا کہ انٹرویو کے بعد3دن قافلے میں سفر کریں گے۔ انٹرویو کے بعد وہ قافلے کے مسافر بن گئے ۔ ابھی قافلے کا دوسراہی دن تھا کہ انہیں خبر ملی کہ آپ انٹرویو میں کامیاب ہو چکے ہیں ، چنانچہ قافلے سے واپسی کے چند روز بعدہی انہیں کمپنی کی طرف سے لیٹر بھی مل گیا۔ یوں اَلْحَمْدُلِلّٰہ قافلے کی برکت سے انہیں روز گار مل گیا۔
نوکری چاہئے، آئیے آئیے قافلے میں چلیں ، قافلے میں چلو
تنگدستی مٹے دور آفت ہٹے لینے کو بَرَکتیں ،قافلے میں چلو
دُور بیماریاں اور پریشانیاں ہوں گی بس چل پڑیں، قافِلے میں چلو
سُن لے عطاّرؔ کی، اپنے غمخوار کی یہ ندا ’’سب چلیں‘‘! قافِلے میں چلو
(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۲،۶۷۵)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم نعمتوں کی قدر کرنے کے بارے میں سُن رہے تھے، افسوس کہ ایک تعداد کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمت پر اس کا شکر ادا کیسے کریں،کچھ لوگ نعمتوں پر زبانی کلامی یوں کہتے سنائی دیتے ہیں، بھئی اللہ پاک کا دیا سب کچھ ہے، کرم