Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

بچہ بچہ ہو نمازی میرے پاکستان کا                                      اور عطا جذبَۂ پابندیِ سُنّت فرما

واسِطہ شاہِ مدینہ کا اے پیارے اللہ                                   دُور عطارؔ سے دنیا کی مَحَبَّت فرما

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس امامت کورس

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے107شعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہمجلس امامت کورسبھی ہے۔امامت ایک ایسا مقدس شعبہ ہے کہ ہر شخص دل سے اس کی قدر کرتا ہے۔امیرِاہلسُنَّت،حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطارقادِرِیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں:امامت اسلام کی بہترین خدمت اور رزقِ حلال کے حصول کا عظیم ذریعہ ہے۔ ”مجلس امامت کورس“کی ذمہ داریوں میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ اندرون و بیرونِ ملک کی مساجد کے لیے اہل و ذمہ دار امام و مؤذن مہیا کرے۔یہ مجلس اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داریاں سرانجام دینے والے ائمہ کرام امامت و نماز سے متعلق  بنیادی فرض علوم سے مکمل آگاہی رکھتے ہوں،وہ متقی ہونے کے ساتھ باعمل بھی ہوں،دِین و مسلک کا درد رکھنے والے ہوں، مدنی مرکز کے طریقِ کار کے مطابق 12 مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے والے ہوں ۔ ائمہ کرام اچھا بیان کرنے کی صلاحیت،عقائد میں پختگی، امامت و خطابت کی اہلیت، تجوید و قراءت سے تلاوتِ قرآن  کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہونے کے ساتھ ساتھ حُسنِ معاشرت سے زندگی گزارنے والے ہوں۔اسی لئے امامت کورس میں بنیادی عقائد،نماز و امامت سے متعلق ضروری فقہی مسائل،تجویدو قرأت اور