Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

پراللہپاک کی عظیم نعمت”آزادی“  کا شکرادا کرنے کی بجائے ایسے غیرشرعی وغیرقانونی معاملات کیے جاتے ہیں،جو کسی سے ڈَھکے چُھپے نہیں ہیں۔ یاد رکھئے!جشنِ آزادی کے نام پر گانےبجانا، جشنِ آزادی کے نام پررَقص وسُرُود کی محفلیں سجانا، جشنِ آزادی کے نام پربندوں کے حُقُوق پامال کرنا،جشنِ آزادی کے نام پرلوگوں کوجانی ومالی نقصان پہنچانا، جشنِ آزادی کے نام پرشراب نوشی کرنا،جُواکھیلنا، یقیناً اللہ پاک کی نعمت جو ہمیں وطنِ عزیز  پاکستان کی صُورت میں حاصل ہوئی ہے، اس کی ناقدری کرناہے۔

          اُس منظرکوذرا تصورمیں لائیے کہ جب اِس وطنِ عزیز کی آزادی کے لیے لاکھوں جانوں کی قُربانی دی گئی جن میں بچے،بوڑھے،مردعورتیں بھی تھیں،اِس وطنِ عزیز کی آزادی کے لیے لوگوں نے اپنی جائیدادیں چھوڑ یں،گھربارچھوڑا،اے وطنِ عزیزپاکستان کے عاشقانِ رسول!اپنے آپ سے سوال کیجئے،کیایہ رَقص وسُرُود کی محفلیں سجانے کاموقع ہے؟کیا یہ شرابیں پینے کا موقع ہے؟ کیایہ حیاکی چادراُتارکرسرِعام بے حیائی کو پروان چڑھانے کا موقع ہے؟کیا یہ ناچ گانے کاموقع ہے؟کیا یہ وَن وِیلنگ(One Wheeling)کرکے اپنی اوردوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کا موقع ہے؟

 اگر ہمیں اِس موقع پر خوشی کا اظہار کرناہی ہے تو ایسے طریقے سے کریں ،جس میں اللہ پاک کی  رِضا شَامل ہومثلاً  ،

نوا فل ادا کیجئے

اللہ پاک کی رِضا اوراس نعمت(یعنی وطنِ عزیز کے ملنے) کا شُکْر ادا کرنے کی نیت سےنوافل ادا کیجئے۔سُبْحَانَ اللہ!نوافل پڑھنے کی بھی کیاپیاری فضیلت ہے: