Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

جائیں۔ 12مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام 3دن کا قافلہ“بھی ہے۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”3دن کاقافلہ“

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ قافِلوں کی بَرَکت سے نہ جانے کتنے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔٭قافِلے میں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔٭ قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْل اِعتکاف کرنے کی سعادت مل سکتی  ہے۔٭قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نمازوں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہو سکتی  ہے۔

٭قافِلے کی بَرَکت سے نئے نئے اسلامی بھائی نمازاوراس کےاذکارسیکھتے ہیں٭قافِلے کی بَرَکت سے سُنّتیں اورآداب سیکھتے ہیں٭قافِلے کی بَرَکت سے درس و بیان کرنا سیکھتے ہیں٭قافِلے کی بَرَکت سے اِنفرادی کوشش کرنا،صدائے مدینہ لگانا اورعَلاقائی دورہ وغیرہ کرنا سیکھتے ہیں٭قافِلے کی بَرَکت سے بہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار، دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭ قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔ ٭مساجد کو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے!حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتا ہے تو اللہ پاک اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے، جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔(ابن ماجہ،کتا ب المساجد … الخ،با ب لزوم المساجد … الخ،۱/ ۴۳۸، حدیث:۸۰۰)

آئیے!بطورِ ترغیب  قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

قافلے کی برکت سے روزگار مل گیا

مُلتان(پنجاب، پاکستان) کے رہائشی  ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ وہ کافی عرصہ سے