Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye
پرکوئی ملامت نہیں تو جو ان دوکے سواکچھ اور چاہے وہی حدسے بڑھنے والے ہیں۔
عرض کی:پاؤں کا شکر کیا ہے؟ارشاد فرمایا:اگرتم کسی ایسے زندہ کو دیکھو جس پر تمہیں رشک ہو تو ان پاؤں سے اس شخص جیسے عمل کرو(یعنی نیک عمل کرو)اور اگر کسی ایسے مُردہ کو دیکھو جس سے تم بیزار ہو تو اِن پاؤں کو اس شخص جیسے عمل سے روک لو(یعنی بُرائی کی طرف قدم نہ اُٹھاؤ)۔
افسوس ! ایک تعداد ہے کہ جس نے اپنے لیے بطورِ نمونہ فلمی ایکٹر،کھلاڑی، سیاست دان اور نہ جانے کون کون سے افراد منتخب کئے ہوتے ہیں،کس کس کواپنا آئیڈیل بنایاہواہے؟
یہ سب بیان کرنے کے بعد حضرت سَىِّدُناابوحازم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرمانے لگے:اس طرح تم اللہپاک کاشکراداکرنے والے بن جاؤگےاورجس نے صرف زبانی شکر کیا بقیہ اَعْضاء سے نہ کیا،تواس کی مثال اس شخص جیسی ہے جس کے پاس ایک کپڑا ہواوروہ اس کا ایک کنارہ پکڑلے لیکن پہنےنہیں تو وہ کپڑا اسے گرمی،سردی، برف اور بارش سے بچنے کافائدہ نہ دے گا۔(حلیة الاولياء، ۳/۲۷۹، رقم:۳۹۶۳)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!حضرت سَىِّدُناابو حازم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نصیحتوں پر ہمیں بھی عمل کی کوشش کرنی چاہیےاور اللہپاک کی دی ہوئی ہر نعمت پر شکر کرتے رہنا چاہیے اور اسے نیک کام میں ہی استعمال کرنا چاہیے۔
آزادی کی نعمت کا شُکْر کیسے ادا کریں؟
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارا یہ آزاد وطنِ عزیز بھی اللہپاک کی بہت بڑی نعمت ہے اور عنقریب یومِ آزادی (Independence Day) یعنی”14اگست“بھی آنے والا ہے، افسوس کہ خوشی کے اِس عظیم موقع