Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye

ہیں، اُس کی دی ہوئی نعمتوں کا کوئی حساب نہیں ، اگر کوئی اس کی نعمتوں کو گننا شروع کر دے تو اس میں شک نہیں کہ زندگی تو ختم ہوجائے گی مگر نعمتوں کی تعدادختم نہیں ہوگی، آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جبکہ سائنس اپنے عروج (Climax) پر ہے، کائنات کے کئی راز سائنس کی وجہ سے آشکار ہو رہے ہیں، آئے دن نئی ایجادات و تحقیقات ہور ہی ہیں،جدید ترین آلات کی مدد سے لاکھوں، کروڑوں، اربوں، کھربوں بلکہ بے شمار چیزوں کا حساب وکتاب لگایا جاسکتا ہے، لیکن آج تک کوئی ایسی مشین ایجاد نہیں ہوئی جو اللہپاک کی نعمتوں کا شمار کر سکے، یقیناً اس کریم ربّ کی نعمتیں بے حساب ہیں، انہیں نہ تو کوئی شمار کر سکا ہے نہ کوئی شمار کر سکے گا۔ خود اللہ پاک قرآنِِ کریم میں اپنی نعمتوں کے مُتَعلِّق ارشاد فرماتا ہے:

وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ- (پ۱۴،النحل :۱۸)  ترجَمۂ کنز الایمان:اور اگر اللہ کی نعمتيں گنو تو انہيں شمار نہ کر سکو گے ۔

       اے عاشقانِ رسول!معلوم ہوا کہ ہماری زندگیاں ختم ہو سکتی ہیں، مگرلاکھ کوششوں کے باوجود ہم  اللہپاک کی نعمتوں کا شمار نہیں کر سکتے، اگر ہم میں سے ہر ایک خود کو ملنے والی نعمتوں کا جائزہ لے تو اندازہ ہوگا کہ ہم کتنی نعمتوں میں گِھرے ہوئےہیں۔

کھانے میں استعمال شدہ نعمتیں

       ذرا غور کیجئے! ہم جو کھانا کھاتے ہیں، اس کھانے میں ہمارے لیے کتنی نعمتیں چھپی ہوئی ہیں، سب سے پہلے یہ غور کیجئے ایک بیج جو زمین کے اندر ڈالا جاتاہے،اللہپاک اُسے نکالتا ہے اور ہمارے کھانے کے لائق بناتا ہے، پھر اس بیج کو پیسنے کےلیے انسان کو دِماغ  کی نعمت دی کہ  اُس نے ایک ایسی مشین بنائی،