Book Name:Allah Ki Nemton Ki Qadr Kijye
اخلاقیات سکھانے کے ساتھ تنظیمی تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امامت کورس کی برکت سے کئی افراد اپنی نمازیں درست کر نے کے ساتھ امام بن کر رخصت ہوتے اور معاشرے میں عزت کا مقام پاتے ہیں۔ لہٰذا جسےبھی موقع ملے اسے ضرور امامت کورس کے ذریعے علمِ دین حاصل کرنا چاہیے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عیدالاضحیٰ قریب ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اپنے ہاں کے جانوروں کی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے۔اللہپاک خوب برکتیں نصیب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے کے لئے چند نیتیں اور احتیاطیں بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں، تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نُبُوَّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔ (مشکاۃ المصابیح، کتاب الایمان باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱/ ۵۵حدیث: ۱۷۵)
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے کے لئے نیتیں اور احتیاطیں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِاَہلسنّت،حضر ت علامہ مولانا محمد الیاس