Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہمیں اِیذائے مُسلم سے بچنے اور احترامِ مسلم بجا لانے کے لیے جہنم سے بچانے والے اور جنت کی طرف رہنمائی فرمانے والےا ٓقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُسوۂ حَسَنہ کی پیروی کرنی ہوگی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کا حکم تو قرآن میں موجود ہے: چنانچہ پارہ21 سُوْرَۃُ الْاَحْزَاب آیت نمبر 21 میں ارشاد ہوتا ہے:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (پ۲۱،الاحزاب:۲۱)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان :بے شک تمہیں رسولُ اللہ کی پیروی بہتر ہے۔
تفسیر صِراطُ الْجِنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت لکھاہے:حقیقی طور پر کامیاب زندگی وہی ہے جو تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقش ِقدم پر ہو، اگر ہمارا جینا مرنا، سونا جاگنا حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقش ِقدم پر ہو جائے تو ہمارے سب کام عبادت بن جائیں گے۔ (صراط الجنان، ۷/۵۸۶)
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! دوسروں کے حقوق بجالانے اور انہیں ایذا سے بچانے کے بارےمیں ہمارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بے مثل و بے مثال تھے۔ یقیناً اگر ہم بھی آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ایسی سُنّتوں پر عمل کرنا شروع کر دیں تو معاشرے سے ایذائے مسلم کا خاتمہ(End)ہی ہوجائے۔آئیے! اسی حوالے سے میٹھے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اخلاقِ حسنہ کی کچھ جھلکیاں سنتے ہیں اور ان پر عمل کی نیت کرتےہیں: