Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

آہ! مِیزاں پر کھڑا ہوں شافعِ محشر کرم!

نیکیاں پلّے نہیں ہیں بس گناہوں کا ہے ڈھیر

    (وسائلِ بخشش مُرمّم ، ص۲۳۴)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مؤمنوں کو ایذا مت دیجئے

      پىارے اسلامى بھائىو!ایک سنہری دور ایسا بھی تھا جب انسان تو انسان کسی جانور حتّٰی کہ چیونٹی تک کوبھی تکلیف نہ دینے کا ذہن ہوتا تھا، بڑے بھی اسی ذہن کے مالک ہوتے تھے اور اپنے چھوٹوں کو بھی اسی رنگ ڈھنگ میں ڈھالتے تھے، مگر اب حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ دوسروں کو تکلیف دینے کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک مسلمان ہی دوسرے مسلمان کو ایذا دیتا نظر آتا ہے۔ حالانکہ بلاوجہ دوسرے مسلمانوں کو تکلیف دینا اور ایذا پہنچانا حرام اور جہنم میں لے جانےو الا کام ہے۔ پارہ 30 سُوْرَۃُ الْبُرُوْج آیت 10 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰)

تَرجَمَۂ کنزُالایمان: بے شک جنہوں نے ایذا دی مسلمان مَردوں اور مسلمان عورتوں کوپھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنّم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ۔

       تفسیر صِراطُ الْجِنَان میں اس آیتِ کریمہ کےتحت لکھا ہے: بے شک وہ لوگ جنہو ں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کو اَذِیَّتیں  دے کرآزمائش میں  مبتلا کیا ، پھر اپنے ا س عمل سے تو بہ