Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غیبی ہدایت

        حضرت مِسعَر بن کِدامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک روز ہم امامِ اعظم حضرت ابو حنیفہ نُعمان بن ثابت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے ساتھ کہیں جارہےتھےکہ بےخیالی میں  امامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہکامُبارَک پاؤں ایک لڑکے کےپاؤں پرپڑگیا، لڑکے کی چیخ نکل گئی اوراُس کے مُنہ سے بے ساختَہ( یہ جملہ )نکلا: یَا شَیْخ!اَلَاتَخَافُ الْقِصَاصَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ!  جناب ! کیا آپ قِیامت کے روزلئے جانے والے انتِقام  سے نہیں ڈرتے؟یہ سُننا تھا کہ  امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ پرلرزہ طاری ہوگیا اورآپ غش کھا کر زمین پرتشریف لے آئے، کچھ دیر کے بعد جب ہوش آیا توحضرت مِسْعر بن کُدام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے عرض کی کہ ایک لڑکے کی بات سےآپ اس قَدَر کیوں گھبرا گئے؟ ارشاد فرمایا:کیا معلوم اُس کی آواز غیبی ہِدایت ہو۔(اَ لْمَناقِب  لِلْمُوَفَّق ،الجز ء الثانی ،ص۱۴۸)

ہو نائبِ سَرْوَرِ دو عالَم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

سِراجِ اُمّت فقیہِ اَفْخَم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

عَطا ہو خَوفِ خُدا خُدارا! دو اُلْفَتِ مُصْطَفٰے خُدارا

کروں عمل سنَّتوں پہ ہر دَم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۵۷۳)

مختصر وضاحت:اے امامِ اعظم ابو حنیفہ!رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ آپ دوعالم کے سردار، مکی مدنی مختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نائب ہیں۔ آپ اُمّت کے سُورج اور بہت بڑے فقیہ ہیں۔ کرم  فرمائیے اور مجھے خوفِ خدا