Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay
عطافرمائے۔( بہار شریعت،۱/۸۵۲)٭میّت کےاَعِزّہ(یعنی رشتے داروں)کا گھر میں بیٹھناکہ لوگ ان کی تعزیت کو آئیں اس میں حرج نہیں اورمکان کےدروازہ پریا شارعِ عام(لوگوں کی گزرگاہ)پر بچھونےبچھاکر بیٹھنا بُری بات ہے۔(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، مطلب في کراھۃ الضيافۃ من اھل الميت،۳/ ۱۷۶) ٭اور دفن کےبعد میّت کےمکان پر آنا اورتعزیت کر کے اپنے اپنے گھر جانا اگر اتفاقاً ہو تو حرج نہیں اور اس کی رسم کرنانہ چاہئے اور میّت کے مکان پر تعزیت کے ليے لوگوں کا مجمع کرنا دفن کے پہلےہو یا بعد اسی وقت ہویا کسی اور وقت خلاف اَولیٰ ہے اورکریں تو گناہ بھی نہیں۔(بہار شریعت،۱ / ۸۵۳)٭ جوایک بار تعزیت کرآئےاسےدوبارہ تعزیت کےليےجانا مکروہ ہے۔ (الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، ج۳، ص۱۷۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔سُنّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں
پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے بیان کا موضوع ہوگا”استقبالِ ماہِ رمضان“بہت جلد رَمَضَانُ الْمُبَارَک کا خوبصورت مہینا اپنے دامن میں رحمتوں اور مَغْفرتوں کے خزینے لئے ہمارے درمیان جَلْوَہْ گَر ہونے والا ہے ۔آئندہ بیان میں