Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

شعبہ مدنی بستہ کا تعارف:

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول رسولِ رحمٰن، دوجہاں کے سلطان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک کردار کی خوشبو سے لبریز ہے۔ آپ بھی اسی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،اِنْ شَآءَ اللہ سُنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ بیدار ہوگا اور عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے کِرداربھی اچھا ہوگا اورگُفتاربھی سُتھری ہوگی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش 107 شُعبہ جات (Departments)میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ان میں سے ایک اہم شعبہ’’مدنی بستہ مجلس‘‘ بھی ہے۔’’مدنی بستہ مجلس ‘‘مدنی عطیات جمع کرنے کے لیے ڈونیشن سیل/ ڈونیشن کاؤنٹر(مدنی بستہ)/جھولیاں  لگاتی ہے۔اس کے لیے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات،جمعۃ المبارک،مدنی مذاکرہ اور پُرہجوم مقامات مثلاًلاری اڈہ،سبزی منڈی،مویشی منڈی،جمعہ بازار اور مارکیٹوں میں بستے لگائے جاتے ہیں۔ ’’مدنی بستہ مجلس ‘‘مدنی عطیات جمع کرنے والوں کی خَیْر خَواہی کرتے ہوئے مناسب مُشاہرے بھی مُقَرَّر کرتی ہے تاکہ ایسے اسلامی بھائی مُعاشی پریشانیوں سے  بچ کر  سُنّتوں کی خدمت کےلیے کوشاں رہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند مدنی پھول پیش کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے