Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

       (1)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر وقت اپنی زبان کی حفاظت فرماتے اور صرف کام ہی کی بات کرتے۔ (2) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآنے والوں کو محبت دیتےاورایساکوئی عمل اِختیارنہ فرماتے جس سے نفرت پیداہو۔(3) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں کی اچھی باتوں کی اچھائی بیان کرتے اور اس کی تقویت فرماتے، بُری چیز کو بُری بتاتے اور اس پر عمل سے روکتے۔ (4)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہر معاملے میں اِعتِدَال (یعنی میانہ روی) سے کام لیتے۔ (5) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجہاں کہیں تشریف لے جاتے تو جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے اور دوسروں کوبھی اس کی تلقین فرماتے۔ (6) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے پاس بیٹھنے والوں کے حقوق کا لحاظ رکھتے۔ (7)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر رہنے والے ہر فرد کو یہی محسوس (Feel) ہوتا کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے سب سے زیادہ چاہتے ہیں۔ (8)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سخاوت وخوش خُلقی(یعنی اچھے اخلاق،اچھی عادات) ہر کسی کے لیے عام تھی۔ (9)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مجلس میں کسی سے بھُول ہوجاتی تو نہ اس کو شہرت دی جاتی نہ ہی اس کا مذاق اڑایا جاتا۔ (10)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہیں حیا سے جھکی رہتیں۔ (11)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی ذات کے لیے کبھی کسی سے بدلہ نہ لیتے۔ (12)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بُرائی کا بدلہ بُرائی سے دینے کے بجائے معاف فرمادیا کرتے۔ (13)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نہ کسی کی بات کو کاٹنے نہ ہی بیچ میں بولتے۔ (14)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم