Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

وَسَلَّمَ ہمیں سکھا رہے ہیں کہ ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو! ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہمیں سکھا رہے ہیں کہ ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو!٭ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرما رہے ہیں کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ بتا رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو کسی کو رُسوا نہ کرے۔ ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہمیں بتا رہے ہیں کہ اچھا مسلمان وہی ہےجس سے دوسروں کی جان و مال محفوظ رہے۔٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ بتا رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو کسی کو حقیر نہ سمجھے۔ ٭ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ حقیقی مسلمان وہی ہے جو دوسروں کی عزّت کرے۔ اب ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم اپنے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں؟

آج کے مسلمان!

       افسوس! کہ آج کل اس بات پر ذرا برابر بھی غور نہیں کیا جاتا کہ میرے عمل سے دوسروں کو تکلیف تو نہیں ہورہی۔ آج اس بات پر معمولی توجہ بھی نہیں دی جاتی کہ آیا میری کسی بات سے دوسروں کو تکلیف تو نہیں پہنچے گی۔ افسوس! وہ مسلمان جو پوری انسانیت کے محافظ تھے، اب انہی میں سے کچھ دوسرے مسلمان بھائیوں کے لیے آفتِ جاں (جان کے لیے مصیبت)بنے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ مسلمان جن کا دِین بندوں کے حقوق ادا کرنےجیسی سنہری تعلیمات سے لبریز ہے، آج وہی مسلمان اپنے دِین کے ایسے سُنہری اُصولوں کو بھُولتے نظر آتے ہیں، وہ مسلمان جن کے اَسلاف(بزرگانِ دِین) خود زحمت میں پڑ کر دوسروں کی مدد(Help) کرتے تھے ،آج  انہی بزرگوں کے ماننے والے دوسروں