Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

کی زحمت کا سبب بنتے نظر آتے ہیں۔ وہ مسلمان جنہیں ہر ایک کا خیر خواہ ہونا چاہیے ،آج انہی میں سے کچھ دوسروں کی بدخواہی میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ وہ  مسلمان جو ایک مضبوط عمارت کی مانند تھے آج انہی میں سےکچھ اس عمارت کو کمزور کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ مسلمان جو ایک جسم کی مانند تھے، آج انہی میں سے کچھ دوسروں کے دُکھوں کا باعث بنتے ہیں۔اَلْغَرَض!آج ایک مسلمان ہی دوسرے مسلمان کو اِیذا دیتا دکھائی دیتا ہے۔

موجودہ دور میں اِیذائے مسلم کے چند طریقے

       ہمارے معاشرے میں کئی ایسے کام کئے جاتے ہیں جو دوسروں کی اِیذا اور تکلیف کا سبب بنتے ہیں، ایسا کرنے والوں کو روکنا یا ان کی اصلاح کرنا بھی بڑی ہمت کاکام ہے۔ ذرا سا ٹوکنے پر یہ غُصّے میں آکرقابو سے باہر ہوسکتے ہیں اور دوسروں کی بےعزّتی کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچاتے۔ آئیے! ایسے کچھ انداز سنتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ اگر ہمارے اندر اِن میں سے کچھ بھی پایا جا رہا ہوا تو آئندہ اس سے بچنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

      ٭آج کل شادیوں میں شور شرابامچا کر دوسروں کو اِیذا دی جاتی ہے۔٭غلط(Wrong) پارکنگ اور مختلف تقاریب اور فنکشنز کے لیے  گلیوں کو بند کر کے آنے جانےوالوں کی اذیت کاسبب بنتے ہیں۔ ٭اسی طرح  گلیوں میں ملبہ اور کُوڑا وغیرہ ڈال کر بھی دوسروں کی اِیذا کا باعث بنتے ہیں۔ ٭ گلیوں میں کرکٹ اور فٹ بال وغیرہ بھی دوسروں کے نقصان اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ ٭بالخصوص ماہِ رَمَضان کی مقدس راتوں میں گلیوں میں گیمز کھیلنے کے باعث ہونے والا شور تو کئی لوگوں کی تکلیف کا باعث بنتاہے۔ ٭ سائلنسر نکلے ہوئے موٹر سائیکلوں اور کاروں کا شور بھی