Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

کاموں کے لئے ضرورنکالے،ان مدنی کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں میں ہمارا شُمار ہوگا، اچھی صحبت مُیسّر آئے گی۔مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر مدنی انعامات پر عمل کرنے والے بن جائیے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی اِنعامات،عمل کا جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں٭ مَدَنی اِنعامات پر عمل کی بَرَکت سے خَوْفِ خُدا و عشقِ مُصْطَفٰے کی لازوال دَوْلت ہاتھ آتی ہے٭مَدَنی اِنعامات کا یہ عظیم تحفہGift))بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی یاددِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔اِنہی مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر48ہےکہ :کیاآج آپ نے (گھر میں اور باہَر) مذاق مسخری،طنز،دل آزاری اور قہقہہ لگانے (یعنی کِھل کِھلا کر ہنسنے ) سے حتّی الامکان بچنے کی کوشش کی؟(یاد رکھئے! کسی مسلمان کا دِل دُکھانا کبیرہ گُناہ ہے )

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! سُنا آپ نے کتنا پیارا مدنی انعام ہے،اگر ہم صحیح معنوں میں اس مدنی انعام پر عمل پیرا ہو جائیں تو یقین ما نیئے  ہماری شخصیت  میں نکھار آجائے ،ہمارے اخلاق سنور جائیں اور ایسا شخص ہر دلعزیز بن  جاتا ہے ،جبکہ مذاق مسخری ، طنز ،دل آزاری ،قہقہے لگانا،یہ ایسے امور  ہیں جو دوسروں کو ہم سے دور کر  نے کا باعث بن سکتے ہیں،یہ آپس میں نفرت پھیلانے والے کام ہیں،لوگ ایسے شخص کے پاس بیٹھنا،بات چیت کرنا پسند نہیں کرتے جو مذاق مسخری،طنز ،دل آزاری جیسی  بُری عادات کا شکار ہوتے ہیں، کاش!ہم  ہر ایک سے اللہ پاک کی رضا کے لیے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے والے بن جائیں،محبتیں بانٹنے اور نفرتیں مٹانے والے بن جائیں،مدنی انعامات