Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay
مسلمانوں کی اِیذا کا باعث بنتا ہے۔ ٭ بعض بدنصیب مختلف جرائم میں ملوث ہو کر دوسروں کو اِیذا پہنچاتے ہیں۔ ٭کسی کانام بگاڑکر دُوسروں کی اِیذا کا سبب بننا بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔ ٭بعض نادان گھروں میں خوب شور شرابا ، بلند آواز سے ٹی وی اور گانے چلا کر اطراف کے پڑوسیوں کی اِیذا کاباعث بنتے ہیں٭پڑسیوں کے گھروں میں جھانکنا اور ان کے عیبوں کی ٹوہ میں رہنا بھی انہیں اِیذا دینے والا کام ہے۔ ٭ساتھ کام کرنے والوں کی چُغلیاں کرنا بھی انہیں ایذا پہنچانے والا کام ہے۔ ٭اسی طرح گالیاں دینا، لعنت کرنا، تہمت و بہتان لگانا ، مذاق اڑانا اور پھبتیاں کسنا بھی دوسروں کو ایذا دینے والا کام ہے۔ ٭ دوسروں کا قرض دبا لینا، ان کے اموال و جائیدادپر قبضہ کرلینابھی دوسروں کی ایذا کاباعث ہے۔ اللہ پاک ہمیں دوسروں کو ایذا دینے سے بچائے اور دوسروں کی خیرخواہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نِعمتِ اَخلاق کر دیجے عطا! یہ کرم یامصطفےٰ! فرمائیے
نفس و شیطاں کی شرارت دُور ہو یہ کرم یامصطفےٰ! فرمائیے
(وسائلِ بخشش مرمّم،ص۵۱۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اگر ہم ایسے اعمال سے بچنا چاہتے ہیں جو مسلمان کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں توعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ((Associate ہوجایئے اورجس سے جتنا بن پڑے،اپنی دِیگرمصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت مدنی