Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay
کے عامل بن جائیں۔آئیے!مدنی انعامات کے رسالے کی ایک مدنی بہار مُلاحظہ کیجئے۔چُنانچہ
مَدَنی انعامات کے رسالے کی بَرَکت
بابُ المدینہ(کراچی )کے علاقے نیوکراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے: علاقے کی مسجد کے امام صاحب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہیں ،اُنہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک رسالہ تحفے میں دیا، وہ گھر لے آئے اورپڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر سے رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے۔ مَدَنی انعامات کا رسالہ ملنے کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لیے مسجد میں حاضر ہو گئے اور اب پانچ وقت کے نمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارک بھی سجا لی ہے اور مدنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔
مَدنی انعامات کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی
یاالٰہی! خُوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے پىارے اسلامى بھائىو!ہم مسلمانوں کو تکلیف دینے کے بارے میں سُن رہے تھے۔ دوسروں کو ایذا سے بچانے کے لیے بنیادی طور پر اپنی سوچ (Thinking)کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے۔ آج ایک تعداد ہے جس کی دوسروں کو ایذا دیتے ہوئے یہ سوچ بن چکی ہوتی ہے کہ میرے ایسا کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ یا اگر مجھ اکیلے نے ایسا کر بھی دیا تو کیا ہوگیا، یا میرے کرنے سے