Book Name:Ezaa-e-Muslim Hraam Hay

سخت گفتگو نہ فرماتے۔ (15)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کسی کا عیب تلاش نہ کرتے۔ (16)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صرف وہی بات کرتے جو (آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میں ) باعثِ ثواب ہو۔ (17)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسافر یا اجنبی آدمی کے سخت کلامی بھرے سوال پر بھی صبر فرماتے۔ (18) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکسی کی بات نہ کاٹتے البتہ اگر کوئی حد سے تجاوز کرنے لگتا تو اس کو منع فرماتے یا وہاں سے اُٹھ جاتے۔ (19)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کبھی قہقہہ (یعنی اتنی آواز سے ہنسنا کہ دوسرے لوگ ہوں تو سُن لیں)نہ لگاتے۔ (20)صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان فرماتے ہیں:آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے زیادہ مسکرانے والے تھے (یعنی موقع کی مناسبت سے) حضرت عبداللہ بن حارث رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہیں دیکھا۔        (احترامِ مسلم ، ص۲۷، ۲۸ ملتقطاً)

یاالٰہی! جب بہیں آنکھیں حِسابِ جُرم میں

اُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو

(حدائقِ بخشش، ص۱۳۳)

مختصر وضاحت:اے میرے مولا! جب میری آنکھیں جُرموں کا حساب دیتے آنسوؤں سے بھیگ جائیں تو رسولِ خدا، مکی مدنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مسکراہٹ بھرے لبوں کی دعا میرے شاملِ حال ہو جائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد