Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

بے حَیائی سے بچنے کا کس قدر پختہ مَدَنیذِہْن بنا  ہوا تھا کہ جوانی میں بھی  اکثراوقا ت عبادتِ الٰہی اور والدین کی خدمت میں گزرتے تھے،یہ حضرات  شیطانی چالوں سے ہردَم  ہوشیار رہتے تھے،اسی وجہ سے گُناہ پر قُدرت کے باوُجودبھی اپنی نگاہوں کی حفاظت کر تے اوراپناپاک  دامن بے حیائی والے کاموں سے داغدار ہونے سےبچایا کرتےتھے۔ یادرکھئے!شیطان مسلمان کا کھلا دشمن ہے، اس کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کونیک لوگوں کے راستے سے ہٹا کر بُرائیوں کے راستے پر لگا دے تاکہ معاشرے سے حیا کا وجود مٹ جائے اوربے شرمی وبے حیائی  زیادہ سے زیادہ عام ہوتی چلی جائے۔ لہٰذا ہر عقلمند کو چاہئے کہ وہ اللہ  والوں کے دامنِ کرم کو  مضبوطی سے تھامے رکھے، شیطانِ لعین کے خلاف جنگ جاری رکھے ، ہرگز ہرگز شیطان کے بہکاوے میں نہ آئےاورشیطان مردود کی چالوں سے بچنے کے لئے ایسے عاشقانِ رسول کے ساتھ وَقْت گزارنے کی کوشش کرے جو اسے نفس و شیطان کی چالوں سے باخبر کرتے رہیں۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی دورہ“

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کی صحبت میں آجائیے،ان کے ساتھ اپنا وقت گزارئیے اور ان کے ساتھ مِل جُل کر آپ بھی ان 12مَدَنی کاموں کو مزید عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔یاد رہے!ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی دورہبھی ہے۔”مَدَنی دورے“میں گھرگھر،دکان دکان جاکرنیکی کی دعوت دی جاتی ہے،ذیلی حلقوں میں ہفتہ وارمَدَنی دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ مَدَنی قافلے کے جدول کے مطابق روزانہ ”مَدَنی دورے“کی ترکیب  ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اس مَدَنی کام کے بےشمارفوائد ہیں مثلاً”مَدَنی دورے“کی بَرَکت سےعلاقےمیں خوب مَدَنی کام پھیلتاہے،”مَدَنی دورے“کی