Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal
سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے،تو قِیامت تک جوکوئی مجھ پردُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے،(اورکہتاہے:)فُلاں بن فُلاں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَپر یہ دُرُودِ پاک پڑھا ہے۔(مجمع الزوائدکتلب الادعیۃ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ،۱۰/۲۵۱، حدیث:۹۱ ۱۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])
مَدَنی پھول:جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
٭نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا ۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کےلئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنفرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اسلام میں شرم وحیاکو بَہُت اَہَمِّیَّت دی گئی ہے۔حیا