Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

ہيں،وہیں سَرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ،اَمیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی کتابیں بھی لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے مَدَنی پُھول کھلارہی ہیں۔ مکتبۃُ المدینہ کےاب تک کم وبیش45ذیلی شعبہ جات قائم ہو چکے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہفیضانِ امیرِاہلسنّت کی بَرَکت سے مَکتبۃُ الْمَدینہ اَلْعَرَبِیَّہبھی قائم ہوچکاہے ، جہاں سے بہت ہی مناسب قِیمت میں عَرَبی کتابیں حاصِل کی جا سکتی ہیں۔اللہ کریم مکتبۃ المدینہ کو شاد و آباد رکھے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جوتے پہننے  کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےرسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سےجوتے پہننے  کی سنتیں اورآداب سنتے ہیں۔٭فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جوتے بکثرت استعمال کروکہ آدمی جب تک جوتےپہنے ہوتا ہے گویاوہ سُوارہوتاہے۔(یعنی کم تھکتا ہے)(مُسلِم،ص۱۱۶۱،حدیث۲۰۹۶)٭جوتےپہننےسےپہلےجھاڑلیجئےتاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ  ہوتو نکل جائے٭پہلےسیدھاجوتاپہنئےپھرالٹااوراُتارتےوَقت پہلےاُلٹاجوتااُتاریئےپھرسیدھا۔٭فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جب تم میں سےکوئی جوتےپہنےتودائیں(یعنی سیدھی)جانب سےاِبتدا کرنی چاہیےاورجب اُتارےتوبائیں(یعنی اُلٹی)جانب سےاِبتداکرنی چاہئےتاکہ دایاں(یعنی سیدھا)پاؤں پہننے میں اوّل اور اُتارنےمیں آخِری رہے۔(بُخاری،۴/۶۵،حدیث:۵۸۵۵)

) اعلان :(

جوتے پہننے کی بقیہ سنتیں اور آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے