Share this link via
Personality Websites!
کے چند اہم فائدوں کے بارے میں سنتے ہیں کہ یہ دین کے کاموں میں کس طرح مددگار ثابت ہوتا ہے،چنانچہ
سوشل میڈیا کے ذریعےدین کی خدمت
نومبر2017 کے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے صفحہ نمبر52پر لکھا ہے:سوشل میڈیا کا مُثْبَت (درست)استعمال بہت ساری نیکیاں کمانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ایک وقت میں بہت سارے لوگوں کو انتہائی کم وَقْت میں نیکی کی دعوت پیش کی جاسکتی ہے اور مختلف مقامات پرموجود مختلف لوگوں میں ایک ہی وَقْت میں بیان کیا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا کا ایک اچھا استعمال یہ بھی ہے کہ دینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے الگ الگ جگہ پر موجود ہونے کے باوجودآپس میں آسانی سے(مَدَنی)مشورہ کیا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے دینِ اسلام کے خلاف ہونے والی مختلف سازشوں کو ختم کرنے اور اس حوالے سے عام کی جانے والی غلط فہمیوں کوفوراًختم کیا جاسکتا ہے۔
آپس کے رابطے اور پیغام پہنچانے میں سوشل میڈیا نے بہت آسانی پیدا کردی ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعےچندسیکنڈز میں دنیا کے کسی بھی مقام پر اپنا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔(ماہنامہ فیضان مدینہ،نومبر2017 ،ص۵۲ملخصاً)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami