Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

ممانعت ہے،نہ مرد عورت کی وَضع(نقل)اختیارکرے،نہ عورت مردکی۔(بہارِشريعت،حصّہ۱۶، ص۶۵)٭جب بیٹھیں تو جوتے اُتارلیجئے کہ اِس سےقدم آرام پاتےہیں٭(محتاجی کاایک سبب یہ بھی ہےکہ)اُلٹے جوتےکودیکھنااوراس کو سیدھا نہ کرنا۔”دولتِ بےزوال“کتاب میں لکھاہے:اگررات بھر جوتااوندھا(اُلٹا)پڑارہا توشیطان اس پرآکر بیٹھتاہےوہ اس کا تخت ہے ۔(سُنّی بہشتی زیور،حصہ:۵ص۶۰۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭فتنۂ شہوت سے بچنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”فتنۂ شہوت سے بچنےکی دعا“یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اللَّهُمَّ اِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ، وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ

(اعتلال القلوب للخرائطی،ص۱۰۳،حدیث:۲۰۰)

   ترجمہ:اےاللہ پاک!میں عورَتوں کے فتنے اور قَبْر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

(فیضان دعا،ص۲۸۵)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور