Book Name:Sharm-o-Haya Social Media Ka Ghalat Istimal
سوشل میڈیاکےذریعےشیخِ طریقت،امیرِاَہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر مبلغین کے سُنَّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی گلدستےدیکھےاورسُنےجاتےہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے مَدَنی چینل کےایمان افروز معلوماتی اور روحانی سلسلوں کے شارٹ کلپس اسی طرح مَدَنی چینل کے براہ راست سلسلے بھی دیکھے سُنے جاسکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی اپ ڈیٹس سے باخبر رہا جاسکتا ہے۔
(8)مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل کا مطالعہ
سوشل میڈیا کے ذریعےمکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ سینکڑوں کتب و رسائل کا بھی آسانی سے مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں کم و بیش105شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہے،جن میں سے ایک شعبہ”مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بَیانات اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہے