Book Name:Moashary Ki Rasumaat

دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ سے بیعت کی سعادت تو پہلے ہی حاصل کر چکی تھیں اب ان کی پر تاثیر تحریرپڑھنے سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی بنا، اسی جذبہ کے تحت انہوں  نے پابندی سے گھر درس شروع کر دیا جس کی برکت سے آہستہ آہستہ گھر میں مدنی ماحول قائم ہونے لگا۔ ٹی وی کی نحوست سے جان چھوٹی، نمازوں کی پابندی اور شرعی پردے کا ذہن بنا اور یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان کے گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر سنّتوں کے سانچے میں ڈھل گئے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ایسا کرم ہوا کہ ان کی شادی بھی دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے نہایت سادگی سے ہوئی،  ولیمہ کی رات اجتماع ِ ذکر و نعت کا انعقاد بھی ہوا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’ویلنٹائن ڈے‘‘کی خُرافات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! معاشرے میں پھیلی ہوئی ناجائزرسومات و تہواروں میں سے ایک’’ویلنٹائن ڈے‘‘بھی ہے۔بسنت کی طرح یہ بھی غیرمسلموں کے تہواروں میں سے ایک تہوار ہےجو کثیر برائیوں کا مجموعہ ہے۔افسوس!صد کروڑ افسوس!بَسَنْت کی طرح’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کے موقع پر بھی بعض نادان  لوگ تمام شرعی حُدود کو پامال کرتے ہوئے خوب گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں ۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے بے پردگی و بے حیائی کےساتھ میل ملاپ، تحفے تَحائفکے لین دَیْن سے لےکر فحاشی و عُریانی کی ہر قسم کا مُظاہرہ کھلے عام یا چوری چُھپے جس کا جتنا بس چلتا ہے عام دیکھا سُنا جاتا ہے،گفٹ