Book Name:Moashary Ki Rasumaat

صدقہ مجھے سرکار نواسوں کا عطا ہو        اغیار کے ٹکڑوں سے شہنشاہ بچالو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۰۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتبۃُ المدینہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!  عاشِقانِ رَسُول کی  مَدَنی تَحریک دعوتِ اسلامی کم وبیش 104 شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصروف ہے،جن میں سے ایک ”مجلس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔شیخِ طَرِیْقَت،اَمیرِ اَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےدعوتِ اسلامی کےاِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز  ۱۴۰۶؁ھ بمطابق 1986 ؁ء میں فرمایا اور سب سے پہلے بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ !مکتبۃُ المدینہ نے اِس مُخْتَصَر سےعَرصے میں جو تَرقّی کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔اِس مُخْتَصَر عرصے میں مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بیانات اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہےہيں، وہیں سَرکارِاعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،امیرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  دیگر علمائے اہلسنت اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃکی کتابیں بھی زیورِ طَبْع سے آراستہ ہو کر لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے پُھول کھلا رہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تُجھ پہ جہاں میں

 

اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو!

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد  

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم معاشرے کی بُری رَسم و رَواج اور ان کی تباہ کاریوں کے بارے میں