Book Name:Moashary Ki Rasumaat

آتش بازی

            ناچ باجےآتش بازی حرام ہیں،کون ان کی حرمت سےواقف نہیں مگر بعض لوگ(ان کاموں میں)ایسے منہمک(مشغول) ہوتے ہیں کہ یہ نہ ہوں تو گویا شادی ہی نہ ہوئی بلکہ بعض تو اتنے بےباک ہوتے ہیں کہ اگر شادی میں یہ محرمات(شرعا ممنوع کام)نہ ہوں تو اسے غمی اور جنازہ سے تعبیر کرتے ہیں۔ یہ خیال نہیں کرتےکہ ایک تو گناہ اور شریعت کی مخالفت ہے،دوسرے مال ضائع کرنا،تیسرے تمام تماشائیوں کے گناہ کا یہی سبب ہے اور سب کے مجموعہ کے برابر اس پر گناہ کا بوجھ۔آتش بازی میں کبھی کپڑے جلتے کبھی کسی کے مکان میں آگ لگ جاتی ہے کوئی جل جاتا ہے۔مسلمان پر لازم ہےکہ اپنے ہر کام کوشریعت کےموافق کرے،اللہ(پاک)ورسولِ(کریم،رءوف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی مخالفت سے بچے اسی میں دین و دنیا کی بھلائی ہے۔(بہار شریعت،۲/۱۰۶ملتقطاً)

8مدنی کاموں میں سے ایک ”گھر درس“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! شادی بیاہ اور دیگر خوشی غمی کی تقریبات کے مواقع پر شریعت کی پیروی کاذہن پانےاوردین ودنیا کی کامیابی و بھلائی پانے کےلئے عاشقانِ رسول کی مَدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیے اور ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں حصہ لے کر اپنے علاقے میں سنتوں کی دھومیں مچائیے۔ ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں سے روزانہ کا  ایک مَدَنی کام ”گھردرس“بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ گھر درس میں