Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

رسالے ”101 مدنی پھول“ اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔

(اعلانات)

الحمد للہ عزوجل! عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی اس وقت دنیا کے  200  سے زائد ممالک میں ،تقریباً 100 سے زائد شعبوں کے ذریعے دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ان ہی شعبوں میں امت کی شرعی رہنمائی کے لئے دارُالافتاءاہلسنت ،عالم و مفتی بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،قرآن پاک کی تعلیم عام کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات، جزوقتی ،رہائشی ،آن لائن ،بالغان )قیدیوں کے لئے مجلسِ اصلاح برائے قیدیان ، معاشرے کے کچلے ہوئے طبقے یعنی گونگے بہرے اور نابیناؤں کے لئے مجلسِ "خصوصی اسلامی بھائی " ،امت کے عقائد واعمال کی اصلاح کی خاطر مستند کتب ورسائل لکھنے کے لئے  مدنی علماء پر مشتمل " مجلس المدینۃ ُالعلمیہ "،معیاری تقاضوں کے مطابق چھاپنے کے لئے "مکتبۃ المدینہ "اور پھر دُنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمے ( (translationکے لئے "مجلس ترجم "،الیکڑونک میڈیا اور انٹر نیٹ کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی وعریانی کے سیلاب کے آگے مضبوط بند باندھنے نیز دشمنان اسلام کے مذموم مقاصد کا مؤثر جواب دینے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو رُوشناس کروانے کے لئے "مدنی چینل "دعوت اسلامی کی ویب سائٹ ((www.dawateislami.net" مجلس آئی ٹی ((I.T"مصروفِ عمل ہے ۔مبلغین ومدنی قافلوں وغیرہ کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو قرآن وسنّت کا پیغام پہچانے کے لئے "مجلس بیرونِ ملک "وغیرہ وغیرہ شعبے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے تحت شب وروز مصروف ِعمل ہیں ۔ جس طرح جسم کے تمام ہی اعضاء افادیت اور اہمیت میں اپنی مثال آپ ہیں ،بالکل ایسے ہی دعوت اسلامی کے ان شعبوں میں سے ہر ایک اپنا ثانی نہیں رکھتا ،الغرض جس تحریک کا بیج 1981.ءمیں دعوت اسلامی کے نام سے بویا گیا ،آج وہ کم وبیش 103 سے زائد مضبوط ڈالیوں والا سایہ فگن ،تناور پھلدار درخت کا رُوپ دھار چکا ہے جس کی شاخیں 200 سے زائد ممالک تک پھیل چکی ہیں یقیناًان مدَنی کاموں کے لئےایک  خطیر رقم دَرکار ہوتی ہے۔

میٹھی اسلامی بہنو! رجب المرجب شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں مدَنی عطیّات اِکٹھا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے