Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

رہوتے وقت ایک پاؤں رِکاب میں رکھتے اور قرآنِ مجید شروع کرتے اور دوسرا پاؤں رِکاب میں رکھ کر گھوڑے کی زین پر بیٹھنے تک اتنی دیر میں ایک قرآنِ مجید ختم کرلیاکرتےتھے۔(شواہد النبوۃ، رکن سادس دربیان شواھد ودلایلی...الخ، ص۲۱۲)

واہ کیا بات ہے عاشِقِ قرآن کی

حضرتِ سَیِّدُنا ثابِت بُنانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ روزانہ ایک بار ختمِ قرآنِ پاک فرماتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہمیشہ دن کوروزہ رکھتے اورساری رات قِیام (عبادت) فرماتے،جس مسجِد سے گزر تے اس میں دو رَکعت (تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد)ضَرورپڑھتے۔تحدیثِ نعمت کے طور پر فرماتے ہیں:میں نے جامِع مسجِد کے ہر سُتُون (Pillar)کے پاس قرآنِ پاک کا ختم کیا اور بارگاہ ِ الٰہی میں گِریہ و زاری کی ہے۔نَماز اور تِلاوتِ قرآن سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو خُصوصی مَحَبَّت تھی،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے۔ منقول ہے:جب بھی لوگ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ پُراَنوارکے قریب سے گزرتے تو قبرِ انور سے تِلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوتی۔(حلیۃ الاولیاء،۲ /۳۶۴۳۶۶ ملتقطاً و ملخصاً)

قرآن کی تلاوت کرنے میں مقابلہ

حضرت سَیِّدُنا شیخ بَہاءُالدِّین زکریا ملتانیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنےایک(مرتبہ)رات کےوقت اپنے دوستوں سے ارشاد فرمایا:تم میں کوئى اىسا شخص ہے جو آج کی رات دو رکعت نماز ادا کرے اور ایک رکعت میں مکمل قرآنِ پاک کی تلاوت کرے۔وہاں موجود حاضرىن مىں سے کسى کو ہمت نہ ہوئى۔سَیِّدُنا شیخ بَہاءُالدِّین زکریارَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خود کھڑے ہوئے اوردو رکعت  نماز شروع کردی۔ پہلى رکعت مىں پورا قرآنِ مجىد اور چار پارے مزیدتلاوت فرمائےاور دوسرى رکعت مىں سورہ ٔاخلاص پڑھى اور نماز مکمل کر لی۔(فواد الفوائد