Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

رہی ہے۔

آپ بھی اپنے مدنی منوں اور منیوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلوائیے اور خود  بھی مدرسۃ المدینہ  بالغات میں شرکت کی نیت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                  اے  دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آج کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم نے سُنا کہ

٭قرآنِ پاک میں فرائضِ اسلام  کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

٭قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے سے آفتیں ،مصیبتیں ختم ہوتی ہیں۔

٭ قرآنِ پاک   کے احکامات پر عمل کرنے سے جنت میں داخلہ نصیب ہو گا۔

٭قرآنِ پاک  پر عمل نہ کرنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہوتے ہیں۔

٭قرآنِ پاک میں آئندہ آنے والے واقعات کی خبریں  بھی موجود ہیں۔

٭قرآنِ پاک میں نیک لوگوں کے لئے نصیحت اور ہدایت ہے۔

٭ قرآنِ پاک میں گذشتہ امتوں کے واقعات بھی بیان کئے گئے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور اس میں موجود احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم