Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ بھی تلاوتِ قرآن کا جذبہ پانے،قرآنِ پاک کے احکام سیکھنے،  احکامِ قرآنی پر عمل کرنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائیے اور نیکی کے کاموں میں ترقی کے لئےذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“بھی ہے۔جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 72 منٹ"مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔  اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے آیئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

نمازیں پابندی سے پڑھنے لگیں

     تحصیل یزمان (بہاولپور، پنجاب ،پاکستان) میں مقیم ایک اسلامی بہن کو جب تک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ ملا  تھا، شیطان کی مکاریوں نےانہیں  ہدایت سے بھٹکائے رکھا تھا اور دنیا کی فانی چیزوں کو ان کے سامنے مُزین کردیا تھا۔ حقیقی معنوں میں کیا اچھا اور کیا بُرا ہے، قبر و آخرت کی بھلائی کن کاموں میں پوشیدہ ہے اس کا شعور انہیں ایک اسلامی بہن نے دلایا جو دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول کی تربیت یافتہ تھیں۔ اسلام کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ جو اپنے لئے پسند کیا جائے وہی دوسروں