Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

اللہپاک کاوہ  مبارک کلام ہےجواس نےمخلوق پیدا کرنےسےپہلےفرمایا۔( مسند الفردوس، ۵/۲۵۹ ،  حدیث: ۸۱۲۲)

ایک حرف پردس نیکیاں

3    ارشاد فرمایا:جو شخص کتابُ اللہ کا ایک حَرف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی۔ میں  یہ نہیں  کہتا الٓـمّٓ ایک حَرف ہے،بلکہ اَلِف ایک حَرف،لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔(ترمذی، کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء  فی من قرأ الخ،۴/۴۱۷، حدیث:۲۹۱۹) 

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ قرآنِ پاک کی  تلاوت کرنے اور سُننے سےدنیاوی مصیبتیں،پریشانیاں دورہوتی ہیں،مسلمان تکالیف(Troubles) اور بلاؤں سے محفوظ رہتے ہیں،قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا دنیاوی مال و دولت سے بہتر ہے بلکہ قرآنِ پاک کا ایک حرف پڑھنے پر 10نیکیوں کاثواب ملتا ہے۔اور یہ بھی  معلوم ہوا کہ جو  لوگ اللہپاک کا کلام پڑھتے رہتے ہیں ان کے دلوں کو سکون و اطمینان حاصل ہو جاتا ہے،ایسے خوش نصیب لوگوں پر انوار و تجلیات کی چھما چھم برسات ہوتی ہے،آخرت میں انہیں جنت میں داخل فرما دیا جائے گا حتّٰی کہ ان کو قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کےمُطابق جنت کے درجات طے کروائے جائیں گے۔لہٰذا ہمیں روزانہ وقت نکال کر خُوش دِلی کےساتھ قرآنِ کریم  کی تلاوت کرنے کی عادت(Habit) بنانی چاہئے تاکہ ہم بھی قرآنِ پاک کی برکتیں حاصل کر سکیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تلاوت كا ذوق اور بُزُرْگانِ دِیْن