Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

مسلمانوں کا حال ناقابل بیان ہے، آج مسلمانوں نے اس کتاب کی روزانہ تلاوت کرنے کی بجائے اسے گھروں میں جُزدان و غِلاف کی زینت بنا کر اور دُکانوں پر کاروبار میں برکت کے لئے رکھا ہوا ہے اور تلاوت کرنے والے بھی صحیح طریقے سے تلاوت کرتے ہیں اور نہ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے اللہ کریم نےاس کتاب میں ان کےلئےکیا فرمایا ہے۔تاریخ  گواہ ہے کہ جب تک مسلمانوں نےاس مُقَدَّس  کتاب کوسینےسےلگاکرحِرْزِجاں بنائےرکھااوراس کےدَسْتُوروقَوانین (Rules) اور اَحکامات پر سختی سے عمل پیرا رہے تب تک دنیا بھر میں ان کی شوکت کا ڈنکا بجتا رہا اور غیروں کے دل مسلمانوں کا نام سُن کر لرزتے رہے اور جب سے مسلمانوں نے قرآنِ عظیم کے احکام پر عمل چھوڑرکھاہے تب سےوہ دنیا بھرمیں ذلیل و خوار ہورہےاوراَغیارکےدست نگر بن کررہ گئے ہیں۔(صراط الجنان، ۳/۲۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ  آیتِ کریمہ اوراس کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ قرآنِ کریم کے احکام پر عمل نہ کرنے کا دُنیوی نُقصان تو اپنی جگہ،اُخْروی نُقصان بھی اِنْتہائی شدید ہے،یقیناً جس نے اپنی زِنْدَگی میں اللہ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے احکام پر عمل  نہیں کیا،اللہ اور اس کے پیارے  رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کو راضی نہ کیا وہ دنیا میں بھی ذلیل وخوار ہوگا اور آخرت میں بھی  اس کی سخت پکڑ ہوگی ۔

فتنوں سے بچنے کا طریقہ

امیر المومنین حضرت سَیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ،شیرِخدا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:عنقریب ایک فتنہ برپا ہوگا۔ میں نے عرض کی:یا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ