Book Name:Tilawt e Quran Aur Musilman

الایمان،باب فی بر الوالدین، ۶/۱۸۷، حدیث: ۷۸۶۰)یہی وجہ ہے کہ نبی پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے وقتاً فوقتاًاپنےصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو قرآنِ پاک کی  تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی اور بہت سی احادیثِ کریمہ میں اس کےفضائل بھی بیان فرمائے۔جولوگ  کثرت سے قرآنِ پاک پڑھتےہیں ان پر اِنعاماتِ خُداوندی کی کیسی چھماچھم بارشیں برستی ہیں،آئیے! اس بارے میں تین (3) احادیثِ کریمہ سُننےکی سعادت حاصل  کر تی ہیں ،چنانچہ

جنتی لباس پہنایا جائے گا

1    ارشادفرمایا:قِیامت کے دن قرآن پڑھنے والا آئے گا تو قرآن عرض کرے گا:یا ربّ کریم! اِسےحُلَّہ(یعنی جنّت کا لباس)پہنا ۔تو  اُسےکرامت کاحُلَّہ(یعنی بُزرگی کا جنَّتی لباس)پہنایا جائے گا۔پھر قرآن عرض کرے گا:یا ربِّ کریم! اِس میں اضافہ فرما،تو اسے کرامت کاتاج(Crown) پہنا یا جائے گا،پھر قرآن عرض  کرے گا:یا ربِّ کریم!اس سے راضی ہو جا۔تو اللہ پاک اس سے راضی ہو جائے گا۔پھر اس قرآن پڑھنےوالے سے کہاجائے گا:قرآن پڑھتا جا اور جنّت کے دَرَجات طے کرتا جا اور ہرآیت پراسےایک نعمت عطاکی جائےگی۔(ترمذی،کتاب فضائل القرآن،باب ما جآء  فی من قرأ الخ، ۴/۴۱۹، حدیث:۲۹۲۴)

خزانے سے افضل

2        ارشادفرمایا:اللہ پاک قرآن سُننے والے سے دنیاکی مصیبتیں  دور کر دیتا ہے اور قرآن پڑھنے والے سے آخرت کی مصیبتیں  دُور کر دیتا ہے ۔قرآنِ پاک کی ایک آیت سُننا سونے کے خزانے سے بہتر ہے،اس کی ایک آیت پڑھنا عرش کے نیچے موجود تمام چیزوں  سے افضل ہے کیونکہ قرآنِ پاک